ساہیوال٬ ٹریفک حادثات میں تین طالب علم جاں بحق٬ دو افراد شدید زخمی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) یہاں ٹریفک حادثات میں تین طالب علم ہلاک اور دو افراد شدید زخمی۔ ساہیوال پاکپتن روڈ پر سکھ بیاس پل کے قریب ہوا یہاں دو دوست طالب علم محمد احمد اور محمدندیم اپنے ہاتھو ں میں ہاتھ ڈال کر سڑک عبور کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے دنوں کو فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دونوں طالب علم دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

مرنے والے دونوں طلبہ کا تعلق چک 22ایس پی پاکپتن سے تھا ۔جوگی چوک ساہیوال میں ایک شاہ زور ور ڈالہ گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں کنکورڈیاکالج کی طالبہ نازیہ ہلاک اسکا باپ محمد عباس اور بھائی سلیمان شدید زخمی ہوگئے۔ طالبہ کو اسکا باپ کالج سے چھٹی کے بعد واپس اپنے چک 4-74 آر موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتار شاہ زور ڈالہ گاڑی نے روند ڈالا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے۔پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں