سنٹرل جیل ساہیوال کے ملازم سے ڈاکوئوں نے نقدی اور موبائل لوٹ لیا

ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بیوپاری شدید زخمی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-112ایل کے قریب ایک جیل ملازم اورنگ زیب سے چار ڈاکوئوں نے آٹھ ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک بیوپاری ارشاد احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اورنگ زیب اپنے گھر سے سنٹرل جیل ساہیوال ڈیوٹی کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستہ میں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے چار ڈاکو نکل آئے اور اس سے نقدی آٹھ ہزار اور موبائل فون چھین لیا ۔

ملزموں سے موٹر سائیکل سٹارٹ نہ ہوسکی اس لیے اسے کھال میں پھینک گئے اور فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوںکا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔ دریں اثناء چک 9-121ایل کے قریب ڈاکوئوںنے ایک بیوپاری ارشاد احمد کو گولیا ں مار کر شدید زخمی کر دیا٬ زخمی ارشاد احمد کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ارشاد احمد کی حالت نازک ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں