ساہیوال٬ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکر ٬ ایک نوجوان جاں بحق ‘دوسرا زخمی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:57

ساہیوال۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق ‘دوسر اشدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 47/3-Rکے رہائشی شہزاد اور اس کا عزیز منظور حسین موٹرسائیکل پر بیج لینے کے لئے جارہے تھے کہ 54/4-Rکے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور حبیب الله نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں شہزاد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ منظور حسین شدید زخمی ہوا۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے حبیب الله کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں