تاجر برادری دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ٬حاجی سہیل انجم انصاری

جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:57

ساہیوال۔27 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) سفیر ساہیوال و سابق صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی سہیل انجم انصاری نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد بزدلانہ حملے کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر ملک و قوم کی حفاظت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قوم حق کی جنگ اوردہشت گرد باطل کی جنگ لڑرہے ہیں دہشت گردوں کے مکروہ عمل سے انصاف کی راہیں مسدود نہیں ہو گئیں ۔انہوںنے پولیس ٹریننگ کالج پر حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ تاجر برادری دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں