ساہیوال٬پنچائیت فائرنگ کیس دو چچا زاد بھائیوں کو سزائے موت

پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ئیں

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:29

ساہیوال27اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال محمد مدثر بودلہ نے پنچائیت میں فائرنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو چچا زاد بھائیوں خضر حیات اور رضوان کالی کو سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔ جرمانہ کی رقم مقتول کے ورثاء کو ملے گی۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق 31اگست 2013کو چک 9-188ایل میں خضر حیات نے ایک لڑکی مہوش کو اغواء کر کے لو میرج کر لی جس کی واپسی کے لیے پنچائیت لیکر محمد امیر لڑکی کا چچا اور دیگر معززین آئے تو ملزموں نے پنچائیت کے دوران فائرنگ کر کے محمد امیر کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس ہڑپہ نے مقدمہ درج کر کے ملزموںکو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں