ساہیوال٬ وفاقی محتسب سیکر ٹریٹ کے سیکر ٹری چوہدری عبدالرئوف کی والدہ انتقال کر گئی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 20:28

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء)وفاقی محتسب انکم ٹیکس سیکر ٹریٹ کے سیکر ٹری چوہدری عبدالرئوف کی والدہ 90برس کی عمر میں قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں ٬ مرحومہ کی نماز جنازہ مسجد شہداء کے گرائونڈ فرید ٹائون میں ادا کی گئی جس میں قومی اسمبلی کے ارکان ٬ اعلیٰ سرکاری افسروں ٬ صحافیوں اور سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں مرحومہ کو فرید ٹائون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی 28اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ 38ڈبلیو سکیم نمبر 2ساہیوال میں ادا کی جائیگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں