ساہیوال شہر میں ڈاکوئوں نے دو طالبعلموں اور ایک دوکاندارسے تین موٹر سائیکل اور تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:29

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) ساہیوال شہر میں ڈاکوئوںنے دوطالب علموں اور ایک دوکاندار سے تین موٹر سائیکل ٬ تین لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ وی بلاک فرید ٹائون میں سے ایک طالب علم ارسلان صابر جب اپنی موٹر سائیکل ہنڈا 125بلا نمبر پر اپنے دوست نعمان کے ہمراہ کالج سے واپس گھر جا رہے تھے تو دو ڈاکوئوںنے پستول دکھا کر موٹر سائیکل اور ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

چک 9-87ایل کے زمیندار عبدالباسط کا بیٹا طالب علم سعد باسط ہنڈا موٹر سائیکل بلا نمبری شہر سے سودا سلف لینے کے لیے نکلا تو دو مسلح ڈاکوئوںنے اس سے اس کی ہنڈا موٹر سائیکل اور ساٹھ ہزار روپے کی نقدی چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔فریدیہ پارک کے قریب محمد اشرف دوکاندار اپنی موٹر سائیکل بلا نمبری جب اپنے گھر طارق بن زیاد کالونی جا رہا تھا تو تین ڈاکوئوںنے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس سے زبردستی ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ فرید ٹائون ٬ تھانہ غلہ منڈی اور تھانہ فتح شیر نے تین مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں