قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کی سیکورٹی سخت کرنے کا حکم

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:03

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کے چیئر مین عرفان علی نے آج قادر آباد کول پاور پراجیکٹ کا معائنہ کیا انہوںنے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قادرا ٓباد کول پاور پراجیکٹ کی سیکورٹی مزید سخت کر دی جائے چوری اور ڈکیتی کے گرفتار ملزموںکو سخت سزائیں دلوائیں جائیںتاکہ قومی بجلی کی پیدوار کے منصوبے نہ صرف مقررہ مدت میں مکمل ہو ں بلکہ ملکی ساکھ میں اضافہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کاوزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے سخت نوٹس لیا ہے چینی انجینئروں اور چینی کمپنی کے ملازمین کو ہر ممکن تحفظ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ معائنہ ٹیم کے چیئر مین کے ہمراہ ڈی آئی جی ابو بکر ٬ ٹیم کے ممبر کوکب ندیم وڑائچ تھے جبکہ ساہیوال کے کمشنر ٬ ریجنل پولیس افسر ٬ ڈی سی او اور ڈی پی او بھی ہمراہ رہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں