ہائیر سکینڈری سکول کے امتحانی مراکز پر دفعہ 144نافد

پیر 24 اکتوبر 2016 17:48

ساہیوال۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن آفیسر شوکت علی خان کچھی نے ہائیر سکینڈری سکول (سپلیمنٹری ) امتحانات 2016 کے امتحانی مراکز میں دفعہ 144نافد کر دیا ہے جس کے تحت بغیر رول نمبر سلپ اور غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہ ہو گی۔

(جاری ہے)

کوئی بھی درسی مواد یا حل شدہ پیپر ز کو امتحانی مراکز کی حدود سے 200میٹر دور رکھا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنیوالے افرادکیخلاف سخت ترین تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔فوری طور پر نافذ ہونے والا یہ حکم 15نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں