تیز رفتار ٹرالر نے زمیندار کو کچل دیا ٬ موٹر سائیکل تباہ ٬ موقعہ پر جاں بحق۔

پیر 24 اکتوبر 2016 14:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) ساہیوال لاہور روڈ پر ویو موڑ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار زمیندار محمد اشرف کو کچل دیا جو کہ موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق محلہ نور پارک کا رہائشی زمیندار محمد اشرف اپنے رقبہ چک 5-55ایل اپنی موٹر سائیکل نمبر 6680ایس ایل ڈی پر جا رہا تھا کہ ویو موڑ پر تیز رفتار ٹرالر نمبر 1745ایم این ایس نے روند ڈالا اور وہ موقعہ پر ہی چل بسا اور اسکی موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔

(جاری ہے)

متوفی کے پاس اپنے سیکورٹی گارڈ کے لیے ایک وردی شاپر میں موٹر سائیکل پر باندھ رکھی تھی ۔پولیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ٹرالر کا ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں