تھانہ نور شاہ کی حدود میں باپ نے نئی نویلی دلہن بیٹی کو خاوند سے طلا ق کا مطالبہ کرنے پر پھانسی دے دیکر ہلاک کر دیا

پیر 24 اکتوبر 2016 13:12

ْ ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) نواحی گائوں ٹھٹہ بہادر سنگھ میں سسرال جانے سے انکار پر باپ نے نئی نویلی دلہن بیٹی ارم شہزداری کو پھانسی دیکر ہلاک کر دیا ٬ ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کیمطابق اسی چک کے حاکم علی کی بیٹی ارم شہزادی کی کچھ عرصہ قبل ایک نوجوان حفاظت علی سے شادی ہوئی تھی لیکن وہ شادی کے دوسرے روز روٹھ کر میکے آگئی جب اسکا خاوند اسے لینے آیا تو ارم شہزادی نے خاوند کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور طلاق کا مطالبہ کیا جس پر اسکا باپ حاکم علی مشتعل ہو گیا اور ارم شہزادی کے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دیکر ہلاک کر دیا ۔ پولیس تھانہ نور شاہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں