پو لیس کامنشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون‘8ملزمان گرفتار

اتوار 23 اکتوبر 2016 21:20

ساہیوال۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2016ء)پو لیس کامنشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون‘8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا٬ پولیس نے منشیا ت فروشوںکیخلاف کارروائی کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور پل بازار میں اعجاز سے 530گرام چرس‘ محلہ فرید گنج میں کاشف عرف کاکا سے 560 گرام چرس ‘ویو ہوٹل کے قریب عامر شہزاد سی10لیٹرشراب ‘103/7-R میں رمضان سی15لیٹرشراب ‘120/9-Lمیں عامر سی8لیٹر‘عابدحسین 10لیٹر ‘59/G-Dمیں الله دتہ سی8لیٹراور 56/G-Dمیں محمد آصف سے 10لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا٬ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں