ساہیوال٬تیز رفتار ٹرالر گدھا گاڑی کو روند کر درخت سے ٹکرا نے کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ٬ چار شدید زخمی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) بوریوالہ چیچہ وطنی فیصل آباد روڈ پر چک 12-48ایل کے قریب ایک ایک تیز رفتار ٹرالر گدھا گاڑی کو روند کر درخت سے ٹکرا گیا ٹرالر پر درخت گرنے کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور گدھا ہلاک جبکہ چارافراد شدید زخمی ہو گئے مرنے والوںمیں ریڑھی بان محمد یعقوب اور ٹرالر ڈرائیور عمران فرید کی لاشوں کی شناخت ہو گئی ہیں ٬ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ٹرالر نمبر 5610ایل ڈبلیو سی چیچہ وطنی سے بوریوالہ جا رہا تھا کہ ایک مسافر بس کو اوور ٹیک کرتے ہوئے آگے جانے والے گدھا ریڑھی کے سواروں کو بچانے کی کوشش میںٹرالر گدھا ریڑھی کو روندتے ہوئے درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں گدھا ریڑھی سوار ریڑھی بان محمد یعقوب موقعہ پر جاں بحق اور اس کے دو ساتھی محمد ارشد اور نامعلوم شدید زخمی ہو گئے نامعلوم بعد ازا دم توڑ گیا اور ٹرالر پر درخت گرنے کی وجہ سے ٹرالر تباہ ہوگیا اور ٹرالر کا ڈرائیور عمران فرید موقعہ پر جاں بحق جبکہ شوکت اور عمر دراز شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو سول ہسپتال داخل کرا دیا ہے جہاں محمد ارشداور شوکت کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں