ساہیوال ٹریفک حادثات دو کمسن بچوں سمیت تین جاں بحق ٬ گیارہ زخمی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 15:33

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) ساہیوال کے نواح میں ٹریفک کے حادثات کے دوران دو کمسن بچوں سمیت تین افرادجاںبحق اورگیار ہ شدید زخمی ہو گئے جن میں چار زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ پہلا حادثہ ساہیوال ملتان روڈ پر داد افتیانہ کے قریب ہوا یہاں ایک کار الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک پانچ سالہ بچی زینب جاں بحق اسکا باپ صفدر اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہوئے ۔

دوسرا حادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر چک 9-101ایل کے قریب ہوا یہاں دو موٹر سائیکلوںکی ٹکر اور ایک کار الٹ جانے کے نتیجہ میں ایک عورت رضیہ جاں بحق جبکہ چار افراد ممتاز ٬ وہاب تئیس سالہ ٬ ہما رضا تیرہ سالہ اور زبیر اٹھارہ سالہ ساکنان دھوبی محلہ ساہیوا ل شدید زخمی ہوئے ۔ایک اورحادثہ ساہیوال عارف والا روڈ پر چک9-100 ایل کے قریب ہوا یہاں بھی ایک کارالٹ جانے کے نتیجہ میں خانیوال کے خاندان کا ایک بچہ طیب جاں بحق جبکہ محمد عظیم ٬ فوزیہ جاوید٬ اور رضیہ اسلم شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال پاکپتن روڈ پر بھولے دی جھوک کے قریب ایک رکشہ الٹ جانے کے نتیجہ میں چک 66جی ڈی ساہیوال کا ایک خاندان کے پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں عبداللہ آصف چار سالہ٬اسکی ماں نبیلہ اٹھائیس سالہ٬ اسکا بھائی امیر حمزہ دو سالہ ٬ اسکی چچی سعدیہ اور ڈیڑھ سالہ کزن صبا شدید زخمی ہو گئے ۔ تمام زخمیو ں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر حادثات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں