ساہیوال٬ رشتہ کے تنازعہ پر قتل ٬ ملزم محمد اجمل کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:11

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال مظفر علی شاہ نے جہاز گرائونڈ کزن کے قتل کے ملزم محمد اجمل کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ٬ جرمانہ کی رقم مقتول کے ورثاء کو بطور معاوضہ ملے گی۔

(جاری ہے)

اثتغاثہ کے مطابق عرصہ ایک سال قبل جہاز گرائونڈ میں رشتہ کے تنازعہ پر محمد اجمل نے اپنے کزن ظفر علی کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا ملزم محمد اجمل کمالیہ کا رہنے والا تھا قتل کے بعد فرار ہوگیا تھا پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں