گیس ریفلنگ کرنے والی5ملزم گرفتار‘3فرار ہوگئے

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:35

ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) سول ڈیفنس آفیسر کے غیرقانونی طورپر گیس ریفلنگ کرنے والوںکے خلاف چھاپے ‘5ملزمان گرفتار‘3فرار مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او نے ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن ساہیوال میں مختلف مقامات پر گیس ری فلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رو ز سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور ریلوے روڈپر شاہد ‘اڈا شبیل پر محمد رمضان‘ اڈا داد فتیانہ پر امجد حسین اور 108/7-Rمیں گیس ری فلنگ کرتے ہوئے شبیر احمد کو گرفتارکرلیا جبکہ 85/6-Rمیں محمد عمران ‘کربلا روڈ پر لبھا اور 120/9-Lمیں اشفاق فرارہونے میںکامیاب ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں