لوئر باری دوآب کشتی پل کے کنارے نامعلوم شخص کی نعش برآمد

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:35

ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)ملزمان نے نامعلوم شخص کو قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی ‘ نعش برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کشتی پل غربی بائی پاس پر لوئر باری دوآب کشتی پل کے کنارے نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش نہر میں پھینک دی ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں