ساہیوال کے مختلف ہاکی کلبوں کا اولمپئن قمر ضیاء کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:35

ساہیوال کے مختلف ہاکی کلبوں کا اولمپئن قمر ضیاء کی ہمشیرہ کی وفات پر افسوس کا اظہار
ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) ساہیوال ضلع سے تعلق رکھنے والے مختلف ہاکی کلبوں کا ایک مشترکہ تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ‘جس میں ریجنل چیئر مین ہاکی ساہیوال ڈویژن اولمپئن قمر ضیاء کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیاگیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوا ررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔ اجلاس میں محمد ہارون بٹ‘ انوارالحق ‘ شہزادہ عالمگیر ‘ ملک علی شیر ‘رائو خالد ‘شیخ وحید احمد ‘ محمد اسلم‘ جمیل ( مستانہ) ‘محمد عثمان ‘منشیاء سینئر ‘ محمد صدیق ‘محمد سرور ودیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں