پیر سید عمران احمد صابر شاہ ؒ کا 52واں سالانہ عرس مبارک (کل) سے شروع ہوگا

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:35

ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)معروف روحانی پیشوا پیر سید عمران احمد صابر شاہ ؒ کا 52واں سالانہ عرس مبارک (کل)جمعرات کو زیر سرپرستی ایم این اے پیر سید عمران احمد شاہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

عرس کے موقع پر بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد ہوگا جس میں ملک کے نامور نعت خواں گلہائے عقید ت پیش کرینگے۔ عرس میں ملک بھر سے گدی نشین‘ مرید ین ‘سیاسی شخصیات و اعلیٰ سرکاری افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرینگے۔ عرس کے حوالے سے محکمہ پولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور عرس میں داخلے کیلئے واک تھرو گیٹس بھی نصب ہوںگے ۔ عرس پر لنگر کا وسیع انتظام ہوگا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں