ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور ٹیچنگ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں مالی سال کے دوران مکمل کر لیا جائیگا٬کمشنر ساہیوال

بدھ 19 اکتوبر 2016 18:35

ساہیوال۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کی اپ گریڈیشن اور رینوویشن کا میگا پراجیکٹ 1493 ملین کی لاگت سے رواں مالی سال کے دوران مکمل کر لیا جائیگا۔ اس امر کا انکشاف کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر اور رحمت اللعالمین بلاک میں آئوٹ ڈور آپریشن جس میں شعبہ امراض قلب اور زچہ بچہ وارڈ تعمیر کیے جارہے ہیںجبکہ ہسپتال کی حدود میں جدید اور وسیع و عریض پارکنگ ایریا بھی تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بجلی کا علیحدہ فیڈرکام کر رہا ہے ۔علاوہ ازیںچھ ہائی پاور ٹرانسفارمر نصب کر دیئے گئے ہیں۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کی حفاظت کیلئے فول پروف سیکورٹی سسٹم جس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور سٹاف تعینات کیا جا رہا ہے۔ صحافیوں نے کمشنر کے ہمراہ مختلف وارڈز کا دورہ بھی کیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں