ساہیوال٬ نہر لوئر باری دوآب پل کے نیچے سے نہر کنارے نشئی کی لاش برآمد

بدھ 19 اکتوبر 2016 16:59

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) پولیس تھانہ سٹی نے نیازی اوور ہیڈ برج کے نیچے نہر لوئر باری دوآب پل نہر کنارے دیپالپور بازار سے ایک چالیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی ہے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد لاوارث قرار دیکر دفن کرا دی ہے ۔

(جاری ہے)

پوسٹمارٹم رپورٹ میں متوفی کی موت زائد مقدار میں نشہ لینے اور انجیکشن لگانے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے متوفی کے ورثاء کا سراغ نہ مل سکا ۔ پولیس تھانہ سٹی مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں