ساہیوال٬قادر آباد کے قریب جعلی موٹر ووے پولیس نے لوڈ کنٹینر لوٹ لیا ٬ڈرائیور ٬ کنڈیکٹر باندھ کر سڑک پر پھینک گئے

بدھ 19 اکتوبر 2016 15:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2016ء) صبح 3بجے ساہیوال لاہور روڈ پر قادر آباد کے قریب موٹر ووے پولیس کے روپ میں چار ڈاکوئوںنے ایک لوڈ کنٹینر لوٹ لیا ڈاکو اکیس لاکھ روپے کی کوپر وائر اور کنٹینر چھین کر فرار ڈرائیور کنڈیکٹر کو باندھ کر چک 9-132ایل کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک کنٹینر نمبر 9554جے ٹی پر لاہور سے کوپر وائر لوڈ کر کے ڈرائیور نذیر احمد خاں اور کنڈیکٹر اسکا بھائی بشیر احمد خاں کراچی جا رہے تھے کہ ایک لینڈ کروزرگاڑی جس پر پولیس کی ری والونگ بتی چل رہی تھی کنٹینر کو قادر آباد کے قریب چیکنگ کے لیے روکا ڈرائیور سے کاغذات طلب کیے اور اسے کے ساتھی کو ایک ملزم کنٹینر سے لے آیا اور دونوں کو دھمکی دیکر گاڑی میں بیٹھا لیا اور ڈاکوئوں کے ساتھی کنٹینر لیکر فرار ہو گئے جبکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو باندھ کر چک 9-132ایل کے قریب پھینک دیا اور فرار ہو گئے ۔

پولیس یوسف والا نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں