ہڑپہ ٬پیپرز کی غلط مارکنگ پرطلباء کااحتجاج٬بورڈکے خلاف نعرے بازی

منگل 18 اکتوبر 2016 19:17

ہڑپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء)پیپرز کی غلط مار کنگ کے خلاف طلباء کا احتجاج اور نعرے بازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دیگر شہروں کی طرح فرسٹ ائیر کے پر چوں میں مبینہ غفلت اور لا پر وائی بر تی گئی اسی سلسلہ میں طلباء کی بڑی تعداد نے کمشنر آفس اور ساہیوال بورڈ کے سامنے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کر تے رہے انہوں نے احتجاج کر تے ہو ئے بتا یا کہ پر چوں کی چیکنگ نان کوا لیفائیڈ افراد نے کی ہے اسی وجہ سے طلباء کے نمبرز غیر معیاری ہیں سینکڑوں طلباء کا مستقبل تا ریکی کی طرف جا رہا ہے ہمیں ری مار کنگ کا جھانسہ دے کر ری کائو نٹنگ کا کہا جا رہا ہے پر چوں کی چیکنگ میں بے شمار غلطیاں ہیں اور ہم فی پر چہ ری چیکنگ فیس 1ہزار رو پے بھی نہیں دے سکتے انہوں نے کئی گھنٹے احتجاج جاری رکھا بعد ازاں وہ پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں