حکومت زراعت کی ترقی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے٬کمشنر

منگل 18 اکتوبر 2016 19:09

ساہیوال۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2016ء)ڈویژنل ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کمشنر بابر حیات تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ویڈیو لنک پر اوکاڑہ اور پاکپتن کے ڈی سی او زو دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اس موقع پر کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومتی مراعات سے تمام چھوٹے بڑے زمینداروں کو آگاہ کریں کیونکہ حکومت زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔

کمشنر نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے جہاں معیشت کا انحصار زراعت پر ہے۔خوش قسمتی ہے کہ حکومت نے قومی پیداوار میں نمایاں اضافہ کرنے کیلئے جو کفالتی اقدامات اٹھائے ہیں ان کے ثمرات سے زراعت اور کسان کو براہ راست فائدہ پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے ڈویژن کے انتظامیہ اور سپورٹس کے افسران اور کھیلوں کی سرپرستی کرنے والی اہم شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہو جائیں گے۔

عام شہریوں سمیت خصوصاً نوجوانوں کو سپورٹس کی سرگرمیوں میں شریک کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی تمام تعلیمی اداروں اور کھیل کے میدانوں کو صحت مند سرگرمیو ںسے بھر پور سجایا جائے۔اس مقصد کے لئے ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد کو خاصی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو حکومتی پالیسی کے مطابق پروگرام تشکیل دیکر اگلے ہفتے کمشنر کو پیش کریں گے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں