اوور ہیڈ برج نہر لوئر باری دوآب سے نوجوان کی لاش برآمد

منگل 18 اکتوبر 2016 16:47

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2016ء)اوور ہیڈ برج جہاز چوک روڈ نہر لوئر باری دوآب سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ملزموں نے گولیاں مار کر قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی ریسکیو1122نے لاش نہر سے برآمد کر لی پولیس غلہ منڈی نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے پولیس غلہ منڈی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مقتول کو نامعلوم ملزموں نے گولیا ں مار کر قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں بہا دی ۔

(جاری ہے)

مقتول کی لاش تین روز قبل کی ہے مقتول کے ورثاء کا کوئی سراغ نہیں چل سکا تاہم پولیس مقتول کے ورثاء کا سراغ لگانے کے بعد ہی قتل کا معمہ حل ہو سکے گا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں