ہڑپہ پریس کلب میں مکالمہ بعنوان حسینیت اور فلسفہ حریت کا انعقاد

پیر 17 اکتوبر 2016 18:33

ساہیوال۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء)ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام محرم الحرام کے سلسلہ میں سید الشہدا مام عالی مقام حضرت امام حسینؓ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کرنے کیلئے ہڑپہ پریس کلب میں مکالمہ بعنوان حسینیت اور فلسفہ حریت منعقد ہوا جس کی صدارت ہڑپہ میوزیم کے انچارج محمد حسن نے کی ٬مہمانوں میں محمد علی صابری‘اے ڈی اعجاز ‘چوہدری بشیر احمد گجر اور ہڑپہ پریس کلب کے عہدیداران محمد حسین منہاس ‘نذیر متین بھٹہ ‘امین بھٹہ ‘رانا سہیل ‘چوہدری محمد جاوید اور طارق گجر سمیت دیگر نے شرکت کی ٬تقریب میں مقررین نے واقعہ کربلا اور امام عالی مقام کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی اور زبر دست انداز میں نواسہ رسول ﷺ کی قربانیوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ظلم کے آگے ڈٹ جانا اور جھکانے کی بجائے سر کٹا دینا ہی اسوہ حسینؓ ہے ٬ نواسہ رسول نے اپنا سر کٹا کر پرچم اسلام ہمیشہ کیلئے بلند کر دیا اور یزیدیت کے بت کو ایسا پاش پاش کر دیا کہ قیامت تک دوبارہ سر اٹھانے کی ہمت نہ ہو۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں