پاکستان امن کا علمبردار ہے٬ شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ٬ خضر حیات شاہ

پیر 17 اکتوبر 2016 18:32

ساہیوال۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی خضر حیات شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا علمبردار ہے لیکن شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ٬ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت روشن خیالی کا ڈھونگ رچاتا ہے جبکہ حقیقت میں مسلمانوں اور بالخصوص کشمیریوں کیلئے مقتل گاہ بنا ہوا ہے٬اسے اپنے گیارہ فوجیوں کی موت نظر آتی ہے لیکن اسے سوگ میں ڈوبا جموں کشمیر کیوں نظر نہیں آتا ٬انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فوجی جوان اور عوام سمیت بچہ بچہ شہادت کے جذبے سے سرشار ہے اور موت کے منہ میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا ان کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتا ٬انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوام متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے٬انہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی کے دور حکومت میں بھارت اور کشمیر میں مسلمانوں کے قتل عام پر برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر مقتدر قوتوں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کیلئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں