ساہیوال ٬دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار دیپالپور کے صحافی کی ضمانت مسترد

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 16:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2016ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال شبیر حسین اعوان نے دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار تھانہ سٹی دیپالپور کے ایک صحافی جاوید کنول کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

29ستمبر کو 9انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 11ڈبلیو اور 9اے ٹی اے تحت مقدمہ درج کر کے 2اکتوبر کو صحافی جاوید کنول کو گرفتار کر لیا تھا اور ایف آئی آر میں انٹر نیٹ نیٹ ورک کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس پر سی ٹی ڈی نے تفتیش کے بعد8اکتوبر کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو 14یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں