بیکن ہاوس اسکولز کی انتظامیہ نے پنجابی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 14 اکتوبر 2016 21:13

بیکن ہاوس اسکولز کی انتظامیہ نے پنجابی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

ساہیوال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14اکتوبر ۔2016ء) بیکن ہاوس اسکولز کی انتظامیہ نے پنجابی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کیے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی جس کے مطابق مشہور نجی اسکول بیکن ہاوس کے ساہیوال میں واقع کیمپس کی انتظامیہ کی جانب سے طالب علموں پر پنجابی زبان کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسکول انتظامیہ نے ناصرف پنجابی زبان پر پابندی عائد کی بلکہ اسے غیر مہذب زبان بھی قرار دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا جس کے باعث اسکول انتظامیہ کو اب وضاحت دینا پڑی ہے۔ جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں پر پنجابی زبان کے استعمال پر ہرگز پابندی عائد نہیں کی گئی بلکہ طالب علموں پر پنجابی زبان میں غیر مہذب گفتگو کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹس درست ہے تاہم اس کی درست تشریح نہیں کی گئی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں