مذہبی منافرت اور شرپسندی کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں٬عمران ادریس چوہدری

جمعہ 14 اکتوبر 2016 18:14

ساہیوال۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما عمران ادریس چوہدری نے کہاہے کہ مذہبی منافرت اور شرپسندی کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی پاکستان انتشار کا متحمل ہو سکتاہے٬ رواداری ‘برداشت اور مذہبی ہم آہنگی موجودہ حالات میں وقت کی اہم ضرورت ہے ۔عمران خان سمیت دیگر سیاستدانوں کو ملکی مفاد میں کام کرنا چاہئے ۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر عمران خان کے غلط فیصلے سے ان کی حب الوطنی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور وہ اپنے احتجاجی منشور کو فروغ دیتے ہوئے ملک دشمن طاقتوں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا ایک طرف اے پی سی کے اجلاس میں شرکت اور دوسری طرف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نریندر مودی انتہا پسندانہ سوچ کو فروغ دیتے ہوئے خطے کا امن بربا د کرنا چاہتاہے لیکن پاکستان کسی کو اس کی اجازت نہیں دیتا اور اپنی سا لمیت اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے پوری قوم سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک ہیں اور قوم ملک کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔انہوںنے مزید کہاکہ محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ افراد کے تعاون سے امن کے قیام کو یقینی بنایا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں