ساہیوال٬ والدین کا پسند کی شادی سے انکار ٬نوجوان نے زہریلی گولیاںکھا کر خود کشی کر لی

جمعہ 14 اکتوبر 2016 13:14

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2016ء) نواحی چک 4-65آر میں والدین کے پسند کی شادی سے انکار پر ایک بیس سالہ نوجوان خاور علی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی اور جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسی چک کے محمد علی کے بیٹے خاور علی نے برادری سے باہر پسند کی شادی کے لیے والدین سے ضد کی لیکن اس کے باپ نے اسکی مار کٹائی کی اور برادری سے باہر شادی کرنے سے صاف انکار کر دیا جس پر دلبرداشتہ ہوکر خاور علی نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھالیں جسے بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں