ساہیوال٬گرجا گھر میں دوفریقین میں تصادم٬خاتون سمیت 11افراد زخمی

پیر 10 اکتوبر 2016 18:40

ساہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) گرجا میں انتظامی معاملات کے سلسلہ میں تنازعہ پر دو فریقین میں تصادم ‘ ڈنڈوں سوٹوں اور کلہاڑی کا آزادانہ استعمال اور فائرنگ سے راہگیر خاتون سمیت 11افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 134/9-Lمیں مسیحی رشتہ دار وں کے دو فریقین میں گرجا گھر کے انتظامی معاملات کے سلسلہ میں تصادم ہوگیا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین نے ڈنڈوں سوٹوں ‘کلہاڑی کا آزادانہ استعمال کیا اور فائرنگ بھی کی جس کے نتیجہ میں ایک راہگیر خاتون کنیزاں بی بی اور اکرام مسیح زخمی ہوئے جبکہ تصادم کے نتیجہ میں ارشد مسیح ‘عرفان مسیح‘ عمران مسیح ‘رابرٹ مسیح ‘ارباب مسیح ‘خان مسیح‘ امانت مسیح‘ زمان مسیح اوراشرف مسیح زخمی ہو ئے جنہیں ڈی ایچ کیو ساہیوال سے طبی امداد دی گئی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں