جدید ترین ٹیکنالوجی اور تیزر فتار ذرائع کو اپنا کر کسٹمرز کا اعتماد حاصل کرناہوگا٬ سینئر پوسٹ ماسٹر

پیر 10 اکتوبر 2016 18:40

ساہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) سینئر پوسٹ ماسٹر فضل الرحمن نے کہاہے کہ جدید دورمیں ڈاک ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ہمیں جدید ترین ٹیکنالوجی اور تیزر فتار ذرائع کو اپنا کر کسٹمرز کا اعتماد حاصل کرناہوگا۔ کسٹمرز جی پی او پر اعتماد کرتے ہیں اور ہمیں ان کے اعتماد سے بڑھ کر کاکردگی دکھانا ہوگی ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں جی پی او آفس ساہیوال میں ورلڈ پوسٹ ڈے کے حوالہ سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنی ڈاک کی بکنگ کے ساتھ ساتھ اس کی ڈلیوری پر خصوصی توجہ دیکر اسے مزید بہتر بناناہوگا تاکہ عوام کا محکمہ ڈاک پر اعتماد بحال رہ سکے۔ تقریب میں انہوںنے یونیورسل یونین کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام بھی پڑھ کا سنایا۔ اس موقع پر تمام ملازمین نے محکمہ ڈاک کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے نیک نیتی اور تندہی سے فرائض انجام دینے کے عزم کا اظہا رکیا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں