صوبائی وزیرزکوٰة و عشرکی قیادت میں محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے جوگی چوک سے واک کااہتمام

پیر 10 اکتوبر 2016 18:40

ساہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جوگی چوک سے ایک واک کااہتمام کیاگیا جس کی قیادت صوبائی وزیرزکوٰة و عشر ملک ندیم کامران نے کی۔

(جاری ہے)

واک میں ڈی سی او ساہیوال شوکت علی خان کھچی‘ ڈی پی اومحمدعاطف اکرام‘ ممبرا ن صوبائی اسمبلی محمد ارشد ملک‘ خضر حیات شاہ کھگہ ‘ ضلعی چیئر مین پی ایچ اے پیر احسان الحق ادریس ‘ اے ڈی سی رضوان نذیر ‘ علامہ سیدضیاء الله شاہ بخاری‘ قاری بشیرا حمد ‘حاجی عبداللطیف ‘سید اسامہ شاہ بخاری‘ مولانا محمد حسن معصومی اوردیگر مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

واک جوگی چوک سے شروع ہوکر دیپالپور بازار ‘پاکپتن بازار سے ہوتی ہوئی جناح چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ واک کے اختتام پر علامہ سید ضیاء الله شاہ بخاری‘ مولانا محمد حسن معصومی اور احسان الحق فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کی دھرتی سے کھلنے والے گلابوں کی خوشبو سے پورا ملک مہکتا رہے گا۔امن کے لئے تمام مکاتب فکر اپنا اپنا کردار اداکریں اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں