منتخب بلدیاتی نمائندگان کاقیام امن کیلئے کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے٬ملک ندیم کامران

پیر 10 اکتوبر 2016 18:40

ساہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندگان جس طرح جمہوری نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اسی طرح قیام امن کیلئے ان کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔وہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے دفتر میں ساہیوال شہر کے چیئر مین اور وائس چیئر مین برائے یونین کونسلز کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جو 9اور 10محرم کے ایام میں منعقدہ مجالس اور جلوسوں کے سلسلے میں بلایا گیا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ساہیوال پورے ملک میں اپنا مثالی مقام رکھتا ہے یہاں سے پھیلنے والے امن و سلامتی کی خوشبو سے پورا علاقہ مہک رہا ہے اور ملک کے دیگر ڈویژنز اس کی تقلید کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیںڈی سی او ساہیوال شوکت علی خان کچھی نے کہا کہ اس ضلع میں امن تمام مکتب فکر کے چیدہ افراد کی بدولت ہے کیونکہ یونین کونسلوں کے منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین بھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ ہم ایام محرم کے علاوہ بھی قیام امن کی کوششوں میں انشاء اللہ کامیاب ٹھہریں گے۔

ڈی پی او ڈاکٹر عاطف اکرام نے واضح کیا کہ عاشورہ محرم کے دوران تمام مذہبی تقریبات کے انعقاد کے پیش نظر سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے جس کے بہتر ین نتائج بر آمد ہو رہے ہیں۔اس موقع پر اے ڈی سی جی و ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن رضوان نذیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں