یوم عاشورہ کے جلوسوںپر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں٬ شیخ اعجاز

پیر 10 اکتوبر 2016 18:40

ساہیوال۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ عاشورہ کے جلوسوںپر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں۔ انتظامیہ ‘پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروںکو ریڈا لرٹ رہنے اور نچلی سطح پر معاملات کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں امام بار گاہوں کی سکیورٹی کے حوالہ سے امام بارگاہ قصر بتول ‘ امام بارگا ہ حسینیہ ‘امام بار گاہ شاہ نجف ‘ امام بارگاہ ڈسپنسری روڈ ‘امام بار گاہ شاہ خراساں‘ امام بارگاہ حیدری ‘امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ‘ امام بارگاہ بھٹو نگر ‘امام بارگاہ سجادیہ ‘ مسجد محمدیہ فرید ٹائون‘ امام بارگاہ 90/9-L ‘ امام بارگاہ مکرانی واپڈا کالونی کے دورہ کے دوران انتظامات کا جائزہ لیتے ہو ئے اظہار کررہے تھے۔

اس موقع پر مرکزی امام بارگاہ کے صدر سید مہدی رضا ہمدانی ‘ متولی سید رضا عباس اور خطیب مولانا حسن معصومی بھی موجود تھے۔انہوںنے اشاعت قرآن ‘مدرسہ میں قاری منظور احمد طاہر ‘قاری بشیر احمد اور قاری عتیق الرحمن سے بھی ملاقات کی اور جلوسوں میں امن و بھائی چارے کے قیام کے لئے پاک فوج اور سکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں