ساہیوال ٬چرچ کے منتظم کے مسئلہ پر پھڈا گولیاں چل گئیں٬ راہگیر عورت سمیت نو افراد زخمی

پیر 10 اکتوبر 2016 15:32

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2016ء) نواحی چک 9-134ایل میں چرچ کے منتظم کے مسئلہ پر بوٹا مسیح اور عرفان مسیح گروپوں کی ایک دوسرے پر ایک گھنٹہ تک فائرنگ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک راہگیر عورت کنیزاں سمیت نو افرا د گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو سول ہسپتا ل ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

پولیس غلہ منڈی نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور فائرنگ میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں