ساہیوال،اوکانوالہ بنگلہ کیمیکل کا ڈرم دھماکہ سے پھٹ جانے کے نتیجہ میں دکاندار جھلس گیا

اتوار 9 اکتوبر 2016 16:52

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) اوکانوالہ بنگلہ میں کیمیکل کاڈرم دھماکہ سے پھٹ گیا دکاندار منیر احمد بری طرح جھلس گیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سکریپ کی دکان پر کیمیکل کے ڈرم کو دکاندار منیر احمد کاٹ رہا تھا کہ اچانک شعلہ بلند ہوا اور ڈرم دھماکہ سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس کی دور دور تک آواز سنی گئی امدادی کاروائیوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور بری طرح جھلس جانے والے منیر احمد کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔پولیس تھانہ اوکانوالہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں