ساہیول،مال مقدمہ قتل کا قیمتی پسٹل خرد برد کرنے پر تھانہ نور شاہ کے پولیس سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ

اتوار 9 اکتوبر 2016 16:49

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 اکتوبر- 2016ء) پولیس نور شاہ نے قتل کے ملزم عدنان کے قبضہ سے برآمد ہونے والا قیمتی پسٹل خرد برد کرنے کے الزام میں تفتیشی افسر مقصود احمد سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک5-76آر میں ایک نوجوان کا قتل 2012میں ہوا جس کے مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج مسز افشاء اعجاز صوفی کی عدالت میں ہو رہی تھی تو دوران سماعت عدالت نے آلہ قتل مال خا نہ سے پیش کرنے کا حکم دیا تو مال مقدمہ قتل خر د برد پایا گیا اور تفتیشی افسر نے قیمتی پسٹل کو خرد برد کر لیا تھا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر ساہیوال نے مال مقدمہ خرد برد کرنے کے الزا میں تفتیشی افسر مقصود احمد کے خلاف مقدمہ 409ت پ درج کر ا دیا اور تفتیش شروع کرد ی ملزم تھانیدار ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکااس مقدمہ کی تفتیش تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال کے سپرد کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں