ساہیوال، ہڑپہ سکول ٹیچر نے بڑی بہن سے جھگڑ کر نہر لوئر باری دوآب میں کود کر خود کشی کر لی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 16:30

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔08 اکتوبر۔2016ء) ہڑپہ میوزیم کے قریب نہر لوئر باری دوآب میں کود کر ایک لیڈی سکول ٹیچر حافظہ آمنا نے خود کشی کر لی اور جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ہڑپہ کے شیخ محمد ارشد کی بیٹی ایک مقامی سکول میں لیڈی ٹیچر کے طور پر پڑھاتی تھی آج ٹیچر حافظہ آمنہ کا اپنی بڑی بہن سے اس کے رشتہ کے متعلق جھگڑا ہوگیا جس پر اس کی بہن نے زبردستی اپنی مرضی ٹھونس کر فیصلہ سنا دیا اور والدین نے حامی بھر لی جس پر دلبرداشتہ ہوکر جب وہ گھر سے سکول گئی تووہ رکشہ میں بیٹھ کر نہر لوئر باردی دوآب پل ہڑپہ کے قریب چلی گئی اور رکشہ سے اتر کر نہر میں چھلانگ لگا دی اور ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔

ریسکیو1122کے غوطہ خوروں کی ٹیم لاش کی تلاش کر رہی ہے لیکن ابھی تک لاش نہیں مل سکی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں