ساہیوال‘ ہائی سکیورٹی جیل میں بطور سنٹری ورکر بھرتی کے جعلی آرڈر تیا ر کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:05

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ہائی سکیورٹی جیل میں بطور سنٹری ورکر بھرتی کے جعلی آرڈر تیا ر کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائی سکیورٹی جیل ساہیوال کے ملازم اسفن ظفر نے ایک نوجوان قمر جان کو جیل میں بطور سنٹری ورکر بھرتی کروانے کے لئے جعلی آرڈر تیار کرکے دے دیئے جس پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عمار احمد کو پتہ چل گیا جس پر عمار احمد نے اسفن ظفر سے پوچھ گچھ کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔ پولیس تھانہ سول لائن نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ پر اسفن ظفر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں