ساہیوال کے تمام علاقوں میں دن رات بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شدت اختیارکرگئی

روزانہ 14 سے 15 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا دن اوررات کے اوقات میں جینادوبھرکردیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 22:04

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ساہیوال کے تمام علاقوں میں دن رات بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شدت اختیارکرگئی‘ روزانہ 14/15 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا دن اوررات کے اوقات میں جینادوبھرکردیا ‘ شہریوں کے کاروبار بھی متاثر‘ متعلقہ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال شہر اور گردونواح کے تمام علاقوں میں دن اوررات کے اوقات میں بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے باعث شہریوں کاجینادوبھرہوگیاہے دن کے وقت وہ کاروبار میں متاثرہورہے ہیں اوررات کے وقت وہ آرام نہیں کرسکتے اور رات بھر بارباربجلی کی لوڈشیڈنگ سے بے چین رہتے ہیں۔

شدیدگرمی اور بجلی کی بندش سے بچے‘بوڑھے اور خواتین شدیدپریشان ہیں۔

(جاری ہے)

گھروں اورمساجد میں پانی کی قلت کے باعث شہری بے چین ہورہے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ واپڈا حکام اچانک بجلی بند کرکے انہیں پریشان کررہے ہیں۔ شیڈول کی لوڈشیڈنگ بھی ہورہی ہے جبکہ جبری لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بھی جاری ہے۔ شہریوں نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کابارباربند کرنا کسی سانحہ کابھی باعث ہوسکتاہے اس لئے متعلقہ اعلیٰ حکام کوچاہئے کہ وہ اس سنگینی کانوٹس لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ بند کریں خصوصی طورپررات کے وقت بجلی ہرگز بند نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں