ساہیوال،ملک بھرکے 14علمائے اکرام کے ضلع ساہیوال میں داخلہ پر پابندی

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:25

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ساہیوال نے محرم الحرام کے موقعہ پر ملک کے14علمائے اکرام کے ضلع ساہیوال میں داخلہ پر تین ماہ کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

(جاری ہے)

ان 14علمائے اکرام میں مولانا معاویہ اعظم طارق(جھنگ)، مولانامحمد احمد لدھیانوی (کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ)، علامہ ساجد نقوی (ضلع اٹک )، مولانا عطاء الرحمن (سمندری فیصل آباد)، مولانا عبدالرحمن ضیا (کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ)،محمد یوسف رضوی عرف ٹوکے والا (ضلع سرگودھا)، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں (جہانیاں ضلع خانیوال)، مولانا مسرور نواز جھنگوی (ضلع جھنگ)، مولانا مسعود الرحمن عثمانی (اسلام آباد)،مولانا نعمان ضیاء فاروقی (سمندری فیصل آباد)، مولانا سرفراز نواز جھنگوی(جھنگ)، مولانا عبدالعزیز (لال مسجد اسلام آباد)، سعید محمد سبطین شاہ (ضلع سرگودھا )اورمولانا اورنگ زیب فاروقی (کراچی)شامل ہیں۔

ضلع ساہیوال میں جن علمائے اکرام کے داخلہ پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے داخلہ کی خلاف ورزی کی صورت میں مقدمات درج ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں