ساہیوال،تھانہ یوسف والاکی حدود میں بیوی نے آشنا سے مل کر خاوند کو زہر دیکر ہلاک کر دیا ، عدالت کے حکم پر مقدمہ درج، آشنا گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:24

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) نواحی چک 5-73ایل میں پولیس یوسف والا نے خاوند کو زہر دیکر ہلاک کرنے والی مقتول کی بیوی فرزانہ اور اس کے آشنا محمد احسن کے خلاف قتل کا مقدمہ عدالت کے حکم پر گیار ہ ماہ دس یوم بعد درج کر لیا، ایک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے محمد افتخار کی بیوی فرزانہ کی ایک نوجوان محمد احسن سے آشنائی تھی اور دونوں کی میل ملاقاتوں میں محمد افتخار حائل تھا اور اس نے فرزانہ کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی جس پر فرزانہ نے اپنے آشنا محمد احسن سے مل کر 23نومبر 2015کی رات کو محمد افتخار کو دودھ میں زہر دے دیا جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی جسے ہسپتال لیجایا گیا تو وہ چل بسا جس کے بعد محمد افتخار کی موت کو طبعی قرار دیکر دفن کر دیا گیا اور فرزانہ نے اپنے آشنا کیساتھ جا کر زندگی بسر کرنا شروع کر دی جس پر مقتول کے بھائی غلام نبی کی رٹ پٹیشن پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کے حکم پر مقتول محمد افتخار کی لاش کا قبر کشائی کے بعد پوسٹمارٹم کرایا گیا تو پوسٹمارٹم رپورٹ میں مقتول کی موت زہر خورانی سے ہوئی قرار دیا گیا جس پر عدالت کے حکم پر پولیس یوسف والا نے دونوں ملزموں کے خلاف اب مقدمہ 302-اور 34ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے پولیس نے ایک ملزم محمد احسن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمہ ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں