ساہیوال، دہشت گردی کے مقدمہ میں یونیورسٹی کے طالب علم کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری ، ایک گرفتار

منگل 4 اکتوبر 2016 18:11

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے یونیورسٹی کے ایم بی اے فنانس فائنل ائیر کے طالب علم محمد عمران کی روڈ بلاک کرنے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرنے اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری 8اکتوبر تک منظور کر لی اور پولیس صدر اوکاڑہ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس مقدمہ میں ایک اور طالب علم محمد صادق کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ 16اپریل 2015کو طلباء نے ٹرانسپورٹروں اور حکومت کے خلاف جی ٹی روڈ اوکاڑہ بائی پاس شرقی کو روڈ بلا ک کر کے ٹریفک جام کر دی اور ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا اور مسافروں کو دھمکیاں دیں اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا کیا ۔ صدر اوکاڑہ پولیس نے لاٹھی چارج کر کے ٹریفک بحال کرائی اور پنتالیس طلباء کے خلاف 506بی 148-149ت پ 16ایم پی او ،اور 7انسداددہشت گردی ایکٹ مقدمہ درج کر لیا تھا اب ان طلباء کو پولیس نے اشتہاری مجرم قرار دیکر گرفتاریاں شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں