سنٹرل جیل ساہیوال میں قیدی نے جیل حکام کے رویہ کے خلاف گلے میں پھند ا ڈال کر خود کشی کر لی

منگل 4 اکتوبر 2016 18:10

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 اکتوبر- 2016ء) سنٹرل جیل ساہیوال میں عمر قید کے ایک قیدی محمد اسلم جوئیہ نے جیل حکام کے رویہ کے خلاف گلے میں پھند ا ڈال کر خود کشی کر لی اور جاں بحق ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے قیدی کی خود کشی میں موت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا اور سینئر سول جج اقتدار علی کو انکوائری افسر مقررکیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ساہیوال میں 30جون 2016کو چک 9-111ایل کے محمد اسلم جوئیہ کو ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال میاں عتیق الرحمن نے قتل ، کمسن بچے کے اغواء اور ڈکیتی کے مقدمہ میں عمر قید سخت کی سزا کے بعد مجرم کو جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن جیل میں اسے پہلے لنگر خانے بھیجا گیا جس کے بعد اسے جیل کا مقررہ بھتہ نہ دینے پر فیکٹری میں سخت کام پر لگا دیا گیا تو مجرم نے جیل حکام سے اس کی گنتی دوسری جگہ ڈالنے کے لیے بات کی تو اس سے جیل حکام نے بھاری بھتہ طلب کیا تو اس نے انکار کر دیا جس پر جیل حکام نے اسے تنگ کرنا شرو ع کر دیا جس پر احتجاج کرتے ہوئے فیکٹری میں کام کے دوران فیکٹری کی چھت میں رسہ ڈالا اور لٹک کر پھانسی لے لی ۔

(جاری ہے)

پولیس سول لائن نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی ۔سیشن جج کے حکم پر سینئر سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ اقتدار علی نے قیدی محمد اسلم کی خود کشی میں موت کی عدالتی تحقیقات شروع کر دی ہے اور متوفی کے خود کشی کرنے کے جائے وقوعہ بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں