ساہیوال، تین ہزار روپے کی خاطر دوست کو زہریلا ٹیکہ لگا کر ہلاک کر دیاگیا

پیر 3 اکتوبر 2016 17:57

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3 اکتوبر- 2016ء) رحمن پورہ کمیر میں تین ہزار روپے کی خاطر دوست کو زہریلا ٹیکہ لگا کر ہلاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چک 9-105ایل اور قصبہ کمیر کا عبدالمالک آپس میں گہرے دوست تھے اور دونوں نشہ کے انجیکشن لگا کر اپنی نشہ کی عادت کو پورا کرتے تھے فخر عباس جب اپنے دوست سے ملنے آیا تو اس نے فخر عباس کے پاس پیسے دیکھے تو تین ہزار روپے ادھار دینے کا تقاضہ کیا لیکن وہ نہ مانا اور تو عبدالمالک نے نشہ کے انجیکشن لگانے کے بہانے اسے زہر سے بھر کر ٹیکہ لگا دیا جس سے فخر عباس کی حالت خراب ہو گئی جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ کمیر نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم عبدالمالک کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں