ساہیوال، تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں کومبنگ آپریشن ،دو افراد گرفتار
تازہ ترین : 1

ساہیوال، تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں کومبنگ آپریشن ،دو افراد گرفتار

ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔۔03 اکتوبر۔2016ء)رینجرز ،سی ٹی ڈی، پولیس اور سراغ رسا اداروں نے اتوار کی رات کو تھانہ غلہ منڈی کے علاقہ میں کومبنگ سرچ آپریشن کیا اور اس آپریشن کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا اور ڈاکوؤں کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبر 1255ایس ایل کے بھی برآمد کر لی ان ملزموں نواب ، میر عالم کو غوثیہ کالونی گلی نمبر 3سے اور عبدالواحد پٹھان کو ریلوے کالونی گلی نمبر 3سے گرفتار کیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران دیگر اٹھارہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی مگر انہیں حراست میں نہ لیا گیا کومبنگ آپریشن میں ڈسپنسری روڈ ، غلہ منڈی اور اندرون غلہ منڈی گھر گھر تلاشی لی گئی ۔سرچ آپریشن میں ان تمام اداروں کے ایک سو سے زائد افرادنے حصہ لیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/10/2016 - 16:45:12

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :