ساہیوال، قادر آباد کول پاور پراجیکٹ زیر تعمیر پلانٹ کے سٹور سے آٹھ لاکھ روپے کے الیکٹریکل جمپرز کی چوری ، چوکیدار گرفتار

اتوار 2 اکتوبر 2016 16:57

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) قادر آباد کول پاور پراجیکٹ ساہیوال کے زیر تعمیر پلانٹ سے آٹھ لاکھ روپے مالیت کے الیکٹریکل جمپرز چوری ہو گئے، چوکیدار گرفتار، پولیس نور شاہ نے چینی مینجر کی رپورٹ پر مقدمہہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قادرآباد کو ل پاور پراجیکٹ کے زیر تعمیر پلانٹ کے سٹور سے 54پاور پلانٹ کے الیکٹریکل جمپر چوری کر لیے گئے ۔ زیر تعمیر پلانٹ میں جب منیجر شو گانگ نے پلانٹ میں الیکٹریکل جمپر نصب کرنے کے لیے نکالے تو نامعلوم ملزموں نے 54الیکٹریکل جمپر چوری کر لیے جس پر منیجر کی رپورٹ پر پولیس نور شاہ نے مقدمہ درج کر کے چوکیدار عبدالحمید کو گرفتار کر لیا لیکن ابھی تک مسروقہ الیکٹریکل جمپر برآمد نہیں ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں