ساہیوال،پچاس روپے کے لین دین پر محنت کش کا قتل ، ملزم ارشاد کو سزائے موت ،تین لاکھ روپے جرمانہ

جمعرات 29 ستمبر 2016 18:03

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال احمداقبال میاں نے ایک محنت کش قاسم علی کو پچاس روپے کے لین دین پر قتل کرنے کے جرم میں ارشاد احمد کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ، جرمانہ کی رقم بطور معاوضہ مقتول کے ورثاء کو ملے گی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو ملزموں محمد ہاشم اور محمد علی کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا ۔ عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ اثتغاثہ کے مطابق 2ستمبر 2013کو امامیہ کالونی ساہیوال میں پچاس روپے کے لین دین کے تنازعہ پر ملزموں نے خنجرو کے وار کر کے محنت کش قاسم علی کو قتل کر دیا تھا جس پر پولیس تھانہ سٹی ساہیوال نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں